• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی نیشنلز کیلئے بیسک لائف سپورٹ و ٹراما مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) فلسطینی شہریوں کے لئے بیسک لائف سپورٹ اور بیسک ٹراما مینجمنٹ کورس کی افتتاحی تقریب کامسٹیک فاطمہ میموریل اسپتال اور نجی یونیورسٹی، پاکستان کے اشتراک سے او آئی سی-کامسٹیک سیکریٹریٹ کے الخوارزمی کانفرنس روم میں منعقد ہوئی، کوآرڈینیٹر جنرل او آئی سی کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ تعلیم اور تربیت کے ذریعے صلاحیتوں کی ترقی، مشکلات سے دوچار برادریوں کو بااختیار بنانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو نہ صرف یکجہتی کا مظہر بلکہ اسے فلسطین میں انسانی وسائل اور صحت کے نظام کی مضبوطی کے لیے ایک طویل المدتی سرمایہ کاری بھی قرار دیا، انہوں نے فاطمہ میموریل اسپتال اوریونیورسٹی کی شاندار تعاون اور علمی خدمات کو سراہا اور او آئی سی اور ریاستِ فلسطین میں او آئی سی کے نمائندہ دفتر کا ان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا، پرووائس چانسلر یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر فاروق انورنے کامسٹیک کے اس اقدام کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی انسانی خدمت سے متعلق تربیتی پروگراموں کے لیے اپنی علمی و تکنیکی معاونت جاری رکھے گی، ناظم امور، سفارت خانہ فلسطین (اسلام آباد) نےمسٹر توفیق خادر او آئی سی- کامسٹیک اور اس کے شراکت دار اداروں کی فلسطینی عوام کے لیے جاری حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد سے مزید