• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی روڈ اور تربیلا روڈ پر ریسٹورنٹس کی چیکنگ ،1 بند 4 کو جرمانے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی نارتھ ریجن راولپنڈی ٹیم نے اٹک میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کی چیکنگ کی۔جی ٹی روڈ اور تربیلا روڈ پر 10معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران 4 معروف ریسٹورنٹس کو3لاکھ 50ہزار روپے کے جرمانے کیےگے جبکہ 1کو بند کر دیا گیا۔ جرمانے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور ناقص اشیاء رکھنے کی بنا پر کیے گے۔ ترجمان کے مطابق 5 فوڈ پوائنٹس کو بہتری لانے کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کئے گے۔
اسلام آباد سے مزید