• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید حسن نصر اللّٰہ عالم اسلام کے ہیرو ہیں، شہدائے راہ مقاومت کانفرنس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں بڑوی تعداد میں عمائدین نے شرکت کی، علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہید حسن نصر اللہ عالم اسلام کے ہیرو ہیں، ان کی شخصیت امت مسلمہ میں وحدت کا عظیم نمونہ ہے، آپ کی تمام زندگی بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں گزری ، امریکا و اسرائیل کسی کے دوست نہیں بلکہ خطے کی موجودہ خراب صورتحال کے اصل ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے، ملکی عوام اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، اس ملک میں امریکی ایجنڈے کبھی کامیاب نہیں ہونگے، پاکستان میں صہیونی لابی کو ناکامی کا سامنا ہوگا اور امریکی غلامی سے آزاد کرانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اگر مسلم حکمران شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شخصیت کی حقیقی پیروی کریں تو صہیونیت کو شکست دے سکتے ہیں، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ شہید راہ فلسطین ہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای دنیا میں مظلوموں کی امامت کر رہے ہیں، امریکی صدر کا معاہدہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی منظوری کے بغیرادھورا خواب ہی بن کر رہ جائے گا، علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کیا معاہدہ میں فلسطینیوں کا مؤقف شامل کیا گیا، 60 سال بعد ہمیں بیت المقدس واپس مل گیا، انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑے تھے اور رہیں گے، اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ نثار قلندری،اسد اللہ بھٹو، علامہ صادق جعفری سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید