کراچی (اسٹاف رپورٹر )عارضی مرکز اہلسنت قادری ہاؤس ناظم آباد میں مرکزی چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری سے تنظیم السعید پاکستان کے مرکزی ناظمِ اعلیٰ پیر سید حامد سعید کاظمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس موقع پر ملکی موجودہ صورتِ حال، دینی و قومی امور، اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات کے تناظر میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، پیر سید حامد سعید کاظمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری قوم کو متحد ہونے،مذہبی رواداری، اتحادِ امت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،دشمن قوتیں وطنِ عزیز میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں، جن کے عزائم کو عوامی اتحاد سے ناکام بنایا جائے گا،محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ علما و مشائخ امن، محبت اور رواداری کا پیغام عام کریں تاکہ ملک میں استحکام اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو۔