• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریم آباد انڈر پاس سست روی کا شکار، رفتار بڑھانے کی ضرورت، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے ڈی اے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور آمدن میں اضافے کے لئے نئی ہاؤسنگ اسکیم سمیت دیگر منصوبہ بندی کی جائے، انہوں نے پیر کو سوک سینٹر کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر وسیم شمشاد علی، ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی، افسرانِ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کے ڈی اے کے مختلف شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے،وزیر بلدیات سندھ نے کے ڈی اے کے ماتحت جاری اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے،وزیر بلدیات نے کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کا کام سست روی کا شکار جس کی رفتار بڑھانے کی فوری ضرورت ہےاسی طرح منور چورنگی انڈر پاس کی تعمیر کے دوران شہریوں کے لیے متبادل راستوں کو بہتر بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید