کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ ناظم آباد بلاک کیو میں فائرنگ کے واقعہ میں 32 سالہ مارکس ولد یوسف زخمی ہوگیا ، فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں تصادم کا شاخسانہ معلوم ہوا ہے، چنیسر گوٹھ کے ایم سی اسکول کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد 30 سالہ ذاکر حسین ، 33 نوید اور 35 سالہ عدنان زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق واقعہ آپس کی رنجش کا شاخسانہ ہے۔