• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر افراد کے چنگچی رکشا چلانے، پانچ سے زائد مسافروں کو بٹھانے پر پابندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس اورشہر میں چلنے والی مختلف ٹرانسپورٹ کی ایسوسی ایشنز کے ذمہ داروں کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ چنگچی رکشا کم عمر افراد کو چلانے اور ایک رکشا میں پانچ سے زائد مسافروں کو سوار کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی،تمام منی بسوں اور کوچز میں 27 اکتوبر 2025 تک جی پی ایس ٹریکر لازمی نصب کئے جائیں گے ، ٹریفک پولیس کی جانب سےجاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے وفد کو ای ٹکٹنگ سسٹم، ٹریفک قوانین اور گاڑیوں پر واضح نمبر پلیٹس کی تنصیب سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر زور دیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل طور پر آگاہ کیا جائے تاکہ شہر میں محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کو یقینی بنایا جا سکے،منی بسوں اور کوچز کے ڈرائیورز کی تربیت کی جائے تاکہ وہ مسافروں کو گاڑیوں کی چھتوں پر بٹھانے، تیز رفتاری، ون وے اور رونگ وے کی خلاف ورزی جیسے خطرناک اقدامات سے مکمل طور پر اجتناب کریں، اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ شہر بھر کی تمام شاہرا ہوں پر ڈبل اور غلط پارکنگ کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے، فیس لیس ای چالان کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز چالان اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید