• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابض حکمرانوں نے شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے، منعم ظفر خان

کراچی(اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ اور دیگر بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ گلشن شمیم، عزیز آباد بلاک 8 میں ماڈل محلے و فیملی پارک کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت چلا رہا ہے لیکن قابض حکمرانوں نے شہر کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ہے، پیپلز پارٹی 17 سال سے سندھ پر مسلط ہے،اس نے شہر کے 3360 ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا اور شہر کے اداروں اور وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے،کراچی کے عوام ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدلے میں انہیں لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی، پانی کی قلت،ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور دیگر مسائل کا سامنا ہے،جماعت اسلامی اپنے 9ٹاؤنز میں اختیارات و وسائل سے بڑھ کر کام کررہی ہے، سیوریج اور پانی کے مسائل ٹاؤنز کے حدود میں نہیں آتے لیکن جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز اپنے ٹاؤن کے بجٹ کے وسائل سے سیوریج اور پانی کے مسائل حل کررہے ہیں، ڈیڑھ ارب روپے سیوریج کے مسائل کے حل پر خرچ کیے،171پارکوں اور 42سرکاری اسکولوں کو ازسر نو بحال ،5 لاکھ سے زائد شہریوں کو پانی فراہم کیا ہے،جماعت اسلامی خدمت، دیانت اور تعمیر و ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے،یو سی چیئرمین خواجہ قمر اور وائس چیئرمین محمد الیاس نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید