کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ پر سیوریج کاپانی جمع ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے متعلقہ انجینئر کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے اور واٹر بورڈ کے ایم ڈی کو فوری طور پر مسئلے کے حل کے لیے ہدایت دی، چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ عوامی شکایات اور شہر کی صفائی و نکاسیٔ آب کے مسائل پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ارشد جاوید کو معطل کرکے تنویر حسین کو اضافی چارج دے دیا ہے۔