• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی حق، طاقت کا استعمال بدترین آمریت ہے، علامہ حسن ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی نے کہاہے کہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا قانونی اور آئینی حق اور اپنے ہی لوگوں پر وحشیانہ طاقت کا استعمال بدترین آمریت کا ثبوت ہے ، لاہور،مرید کے،اسلام آباد اور دیگر شہروں میں مظاہرین پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں، آج اختلاف رائے کو سب سے بڑا جرم اور گناہ بنا دیا گیا ہے اس جبر وستم کا نتیجہ ملک کے فائدے میں نہیں بلکہ نقصان کی صورت میں سامنے آئے گا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید