کراچی (اسٹاف رپورٹر)دستگیر سوسائٹی فیڈر بی ایریا بلاک 15 کے علاقے میں پانی کی قلت سے شہری پریشان ہیں ،مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک ایک ہفتے پانی نہیں آتا، پہلے ہفتے میں 2 دن پانی نہیں آتا تھا اب ایک ڈیڑھ سال سے بہت زیادہ مسئلہ ہورہا ہے،علاقے بارہ دری اور ٹی گراؤنڈ سے متصل ہیں ،واٹر بورڈ کو کئی دفعہ درخواستیں دیں کوئی شنوائی نہیں ہورہی، کہتے ہیں کہ ہمارے پاس فنڈ نہیں ہے ہم پانی نہیں دےسکتے یہ حکومت کا کام ہے وہ ہمیں فنڈ دیں گے تو پانی ملے گا، مکینوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کے علاقے کو فوری پانی دیا جائے ۔