راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 2 رکنی گینگ کوگرفتار کرکے2 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم برآمد کرلی گئی ،تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق زیر حراست گینگ سے2 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم 16 ہزار 200 روپے برآمدہوئی ،ادھرراولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکےشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا ،پولیس کے مطابق ملزموں سے 10لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا،زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ گنجمنڈی، ویسٹریج ، سول لائنز اور کہوٹہ کے علاقوں میں کی گئیں۔