• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء ایکشن کمیٹی اسلام آباد کامولانا جامی جبری گمشدگی کیخلاف احتجاج

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)علماء ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام پیر کو استاذ جامعہ غفوریہ مولانا وقاص علی جامی کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جامع مسجد عبداللہ بن مسعود کراچی کمپنی سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت ،صدر سنی علماء کونسل اسلام آباد حافظ نصیر احمد صاحب،علماء ایکشن کمیٹی راولپنڈی کے صدر مفتی بلال عمر،علماء ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر مولانا ذوالفقار احمد، سرپرست مولانا عبدالرزاق حیدری، مولانا وقار احمد،ترجمان محمد یاسر قاسمی،مولانا طیب حیدری نے کی۔مظارین نے مولانا وقاص جامی کی بازیابی کے حوالے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا ہوئے تھے، علماء ایکشن کمیٹی کے قائدین نے شرکاء مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حکومت، انتظامیہ و پولیس افسران مولانا وقاص جامی کو فوری طور پر بازیاب نہ کرایا اور سستی و لاپروائی یا عدم دلچسپی دکھائی تو پھر اسلام آباد کے مختلف مقامات کی اہم شاہراؤں پر سخت احتجاج کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید