اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نجی سکول ایبٹ آباد کے طلبہ و فیکلٹی ممبران کے ایک گروپ نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔حکام نے طلبہ و فیکلٹی ممبران کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا جہاں انہیں پارلیمانی تاریخ، قانون سازی کے عمل، اور ایوانِ بالا کے کردار پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔