راولپنڈی( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز کو کوہسار یونیورسٹی مری کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف الیکٹریکل انجینیرنگ میں بطور پروفیسر اورایسوسی ایٹ دین کے عہدے پر کام کر رہی تھیں پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز کو ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے 2022 میں بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر کا ایوارڈ دیا گیا۔