• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گرد و نواح میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گرد و نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ،تھانہ شاہ رکن عالم ،دہلی گیٹ ،دولت گیٹ ،ممتاز آباد،کینٹ اور سٹی جلالپور کے علاقے علی رضا ،محمد ذیشان ،محمد حماد ،اختر عباس ،محمد کونین رضا اور محمد دلشاد سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹے مارکر موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے عدنان سے چار مسلح ڈاکو موٹرسائیکل و موبائلزفونز چھین کر لے گئے تھانہ کوتوالی کے علاقے حسیب سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر لیپ ٹاپ و موبائل لوٹ کر فرار تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے نذر سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی چالیس ہزار و موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے مدثر سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل و موبائل سے محروم کرگئے تھانہ مظفر آباد کے علاقے جعفر حسین سے مسلح ڈاکو نقدی بیس ہزار و موبائل لے گئے جبکہ تھانہ راجہ رام کے علاقے عبدالغفور کی نقدی و موبائل سٹی جلالپور کے علاقے امتیاز احمد کا سامان مخدوم رشید کے علاقے نسیم بی بی کی نقدی و موبائل کینٹ کے علاقے عبداللہ چہلیک کے علاقے اسامہ عظیم ،طارق قیوم کے موبائلزفونزفصل شریف کی نقدی چار لاکھ پچاس ہزار قطب پور کے علاقے شہزاد کی نقدی اسی ہزار و طلائی زیورات محمد شہزاد کی نقدی ایک لاکھ و ایک تولہ زیور شاہ شمس کے علاقے ممتاز خان ،احمد حقنواز کے موبائلزفونز محمد رمجان کی نقدی و پنکھا وغیرہ ممتاز آباد کے علاقے محمد سرمد کا موبائل محمد نعیم کی نقدی دیگر سامان گلگشت کے علاقے شہزاد ڈی ایچ اے کے علاقے عامر ،شاکر کے نقدی و موبائلز فونز صدر کے علاقے حبیب کی موٹرسائیکل الپہ کے علاقے اختر کا ٹرانسفارمر محمد شاکر کے مویشی مبشر کی دو بھیڑ قادر پورراں کے علاقے شہزاد نیوملتان کے علاقے محمد عدنان کی موٹرسائیکلیں اختر علی کی طلائی انگوٹھیاں محمد ظفر شاہ رکن عالم کے علاقے عرفان حسین ،ضیا الرحمن ،محمد مبین کے موبائلزفونز سیتل ماڑی کے علاقے محمد سلیم کا گھریلوں سامان اقبال شاہ کا سامان دہلی گیٹ کے علاقے سبطین مرزا محمد اقبال دولت گیٹ کے علاقے انس مقصود اور لوہاری گیٹ کے علاقے نادیہ اسحاق کے موبائلزفونز چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید