ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام پارکوں اور گرین بیلٹس میں تزئین و آرائش کا آغاز کر دیا گیا ہے عید گاہ گرین بیلٹ پر لگائی گئی پنیری میں پھول کھل گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نومبر میں میری گولڈ کی پنیری کے لیئے پارکوں میں گوڈی چوکی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ نومبر دسمبرمیں عوام کو پارکوں اور گرین بیلٹس پر پھولوں کی بہار نظر آئے گی۔