ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں قومی پولیو کے دوسرے روز تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف کامیابی سے مکمل کر لیا گیاہےانہوں نے اس موقع پر کہا کہ پولیو ویکسین کی کولڈ چین ہر صورت برقرار رکھی جائے تاکہ ویکسین کی افادیت پر کوئی اثر نہ پڑے۔ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے، تمام علاقوں میں گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کا عمل یقینی بنایا جائے ۔