• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کو سائنس اور کمپیوٹر کی اعلیٰ تعلیم سے سرفراز کیا جائے، جہانگیر ترین

ملتان ،خانیوال (سٹاف رپورٹر/نمائندہ جنگ)ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دنیا میں ترقی کرنے اور کامیابی کی اعلیٰ منازل پانے کے لئے ضروری ہے کہ سائنس اور کمپیوٹر کی عملی تعلیم سے طلباء وطالبات کو سرفراز کیا جائے،وہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر خانیوال  سلمیٰ سلیمان کے ہمراہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول خانیوال میں عطیہ کی گئی سائنس اور کمپیوٹر لیب کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر اے ڈی سی جی غلام مصطفی خان سیہڑ، اے سی روہت کمار گنیتا، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر اکبر خان،سی ای او ایجوکیشن فیاض سندھو،سماجی رھنما میاں اکرام اللہ کمبوہ، چوھدری عبدالقیوم کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین،اساتذہ و طلباء موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع خانیوال کے دس سکولوں میں سائنس اور کمپیوٹر لیبز مہیا کررہے ہیں ۔
ملتان سے مزید