ملتان (سٹاف رپورٹر)پی ایس ای آر سروے کے انٹرنیز 7 ماہ بعد بھی معاوضے سے محروم، تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک بار پھر پی ایس ای آر سروے شروع کردیا ہے جبکہ پہلے سروے والوں کو تاحال واجبات نہیں ملے ہیں بتایاگیا ہے کہ ملتان سے تعلق رکھنے والے پنجاب سوشو اکنامک سروے کے انٹرنیز جنہوں نے گزشتہ برس ضلع بھر یونین کونسلز میں اپنی خرمات سرانجام دیں تھیں تاحال اپنے ایک ماہ کے واجبات کے لئے خوار ہو رہے ہیں، کلرک متاثرین کو دن بھر بٹھا کر میٹنگ میں جانے کا کہہ آفس سے نکل جاتے ہیں دیگر اضلاع میں ادائیگیاں کی جاچکی ہیں جب کہ ملتان والے ہی ادائیگی سے محروم ہیں،متاثرین نے ارباب اختیار سے معاضہ کی عدم ادائیگی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔