ملتان (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری اسکول میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی سکول، نیب اور محکمہ تعلیم سکولز کے زیر اہتمام مضمون نویسی اور اردو تقاریر کے مقابلے منعقد کیے گئے، جس کا عنوان ’’بد عنوانی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کا کردار‘‘ تھا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی آئی سیکنڈری ساؤتھ پنجاب زاہدہ بتول ملتان نےکہا کہ کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جو قوموں کی جڑیں کمزور کرتا ہے، لہٰذا طلبہ کو چاہیے کہ وہ ابھی سے ایمانداری، دیانت اور سچائی کو اپنا شعار بنائیں تاکہ وہ آنے والے کل میں اس برائی کے خلاف ایک سیسہ پلا ئی دیوار کا کردار ادا کرسکیں، تقریب میں پرنسپل عابد فرید بزدار، سابق پرنسپل روشن بادشاہ خاں، محمد اشفاق گجر، افضل خان ، عمیر نثار ایڈمن ڈائریکٹر، ملک یعقوب اعوان، مظفر شاکر، راجہ کوثر، خورشید خاور ، غلام شبیر، محمد خان، خضر چغتائی، سکول منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان، سکول ایلومینائی اور طلباءکی بڑی تعداد موجود تھی ۔