• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک کے پرتشدد احتجاج نے امن و استحکام کو نقصان پہنچایا، ساجدہ احمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئر پرسن استحکام فاؤنڈیشن ساجدہ احمد نے کہا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے حالیہ پرتشدد احتجاجات نے ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ،ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی، پولیس اہلکاروں پر حملے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا غزہ یا فلسطینی عوام کی خدمت نہیں بلکہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے مترادف ہے ،احتجاج کے نام پر سڑکیں بلاک کرکے، سرکاری عمارتوں اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کرکے امن و امان کی صورتحال کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے گروہوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ کوئی بھی تنظیم دوبارہ ریاست کو یرغمال بنانے کی جرات نہ کرے۔
ملتان سے مزید