• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری متحد ہو کر پولیس ٹاؤٹس بھتہ خوروں کا محاسبہ کرے،خواجہ محمد شفیق

ملتان ( سٹاف رپورٹر) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ پولیس ٹاؤٹوں،بھتہ خوروں سماج دشمن عناصر کا تاجر برادری متحد ہو کر محاسبہ کرے جس طرح انجمن تاجران گلی سبزی والی بیرون دہلی گیٹ نے مافیا کو بڑے مارجن سے شکست دی ہے بیرون دہلی گیٹ سبزی والی گلی اور کپڑا مارکیٹ کے تاجروں کا کردار قابل تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کپڑا مارکیٹ گلی سبزی والی بیرون دہلی گیٹ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں تاجر نمائندوں ملک طاہر ڈوگر،حاجی خوشی محمد، بابو اسلم، حاجی نواز،عبدالصمد ڈوگر، اصغر بھٹی،اظہر ڈوگر،عبدالمجید عابد، راشد انصاری، شیخ منیر احمد، خلیل مکھن،شفقت رضا ملک، اشفاق، حافظ یاسر، یوسف انصاری، عزیز الرحمن انصاری، خالد ریاض بلو،حاجی نصرو پہلوان اور تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ملتان سے مزید