• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر جدہ سے ڈی پورٹ دو افراد گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ایئر پورٹ سے دو افراد کو گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا ۔معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز SV800 جدہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن کاؤنٹر نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت صغیر احمد اور عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی، ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد نے بیرون میں غیر قانونی طریقے سے رہائش اختیار کی ہوئی تھی جن کو ڈی پورٹ کیا گیا ۔
ملتان سے مزید