ملتان (سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکومظفرگڑھ سرکل ساجد حسین گوندل کی ہدایت پر سیفٹی سیل کی ٹیم نے خیرپورسادات سب ڈویژن میں اسمبلی اور سیفٹی لیکچر کا انعقاد کیا۔ سیفٹی انسپکٹر مظفرگڑھ سرکل حافظ طارق جاوید نے کہا کہ حفاظتی اقدامات میں کوتاہی نہ صرف ان کی اپنی جان کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ بجلی کی فراہمی کے نظام پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے۔سیفٹی ٹیم نے فیلڈ میں جاری مینٹینینس ورک کی چیکنگ کی اورلائن سٹاف کے زیر استعمال ٹولز اینڈ پلانٹس(ٹی اینڈ پی) اورپرسنل پروٹیکٹیو ایکوئپمنٹ(پی پی ای) کامعائنہ کیااور فیلڈ سٹاف کو ہر صورت سیفٹی آلات استعمال کرنے کی ہدایت کی۔