• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنما انجینئر مقبول صدیقی لندن میں انتقال کر گئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے سابق پالیسی و پلاننگ کے سیکرٹری انجینئر مقبول احمد صدیقی لندن میں انتقال کر گئے ، غائبانہ نماز جنازہ ابو خالد مسجد ملتان کینٹ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی اور سرائیکی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر احمد نواز سومرو سمیت ان کے عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر احمد نواز سومرو نے مرحوم کے برادر نسبتی محمد زاہد غوری کو پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ کی طرف سے تعزیتی پیغام دیا ۔
ملتان سے مزید