• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی مدت ایک ماہ بڑھائی جائے،تاجر رہنماحافظ عمیر

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر حافظ عمیر سعید نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں فوری طور پر 30 دن کی توسیع کی جائے تاکہ تاجر برادری کو درپیش مسائل کا ازالہ ممکن ہو سکے۔اپنے ایک بیان میں حافظ عمیر سعید نے کہا کہ اس وقت ملک کے مختلف علاقوں، خصوصاً جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، کئی علاقوں میں سڑکیں، دفاتر اور دیگر سہولیات تباہ ہو چکی ہیں جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
ملتان سے مزید