• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانہ بدوش خاتون سے مبینہ زیادتی،15پر جھوٹی اطلاع دینے والے پر مقدمہ درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) سٹی جلالپور پولیس نے 45سالہ خانہ بدوش خاتون سے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ۔پولیس کو پرمٹ روڑ سے نصرت بی بی نے اطلاع دی کہ بیٹے کے ہمراہ اپنی جھونپڑی میں موجود تھی کہ ملزم ممتاز اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور مجھے زبردستی مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے ساتھی باہر پہرہ دیتے رہے ،تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے دو افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا  اور کارروائی کیلئے تھانہ منتقل کردیا ،پولیس نے ای بلاک میں کارروائی کرتے ہوئے دو افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت سبحان اللہ اور عزیز کے ناموں سے ہوئی ۔تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے شہری کے گھرنامعلوم مسلح ملزمان گھس آئے مکینوں نے 1کو دھرلیا حوالہ پولیس کردیا ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔نشئی کو چھری وار کرکے قتل کرنے کے الزام میں پولیس نے دوسرے نشئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید