ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں،، ملتان شہر میں ریسٹورنٹس، سویٹس اینڈ بیکرز، سنیکس یونٹس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 90 کلو غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیاء تلف کردی گئیں، تفصیلات کے مطابق فاطمہ ٹاور نشتر چوک پر ریسٹورنٹ کو کھانوں کی تیاری میں ایکسپائری اجزاء کے استعمال پر 20 ہزار، بیرون حرم گیٹ پر بیکری کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات پر 30 ہزار روپے، بوسن تو وڈ پکی پل پر سویٹ شاپ کو ایکسپائری نمکو، بسکٹس اور ٹافیاں برآمد ہونے پر 15 ہزار، مین بازار کیری داؤد خان میں سوڈا واٹر پلانٹ کو ملاوٹی اور غیر معیاری سوڈا واٹر تیار کرنے پر 20 ہزار، شیر شاہ بائی پاس پر ہوٹل کو کھانوں میں ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح جامعہ زکریا میں 2 کنٹینز کو فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے، گلی سڑی سبزیوں کی موجودگی، کھانوں میں چائنہ نمک کے استعمال پر 50 ہزار روپے کے جرمانے، اسلام نگر غوثیہ فلور ملز کے قریب لوکل سنیکس یونٹ کو چنا پروسیسنگ میں کھلے رنگ کے استعمال پر 35 ہزار روپے جبکہ جے بلاک شاہ رکن عالم کالونی میں سویٹ شاپ کو فلٹر تبدیل نہ ہونے، حشرات کی بھرمار، خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کے استعمال پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔