ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے غیر منظور شدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 سائٹس کو سیل کر دیا۔بوسن روڈپر غیر منظورشدہ تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اڈہ صدیق آباد پر سعید شاہ کی زیرتعمیر ساٸٹ ، بی زیڈ یونیورسٹی کے قریب مشتاق کی زیرتعمیرساٸٹ کوسربمہر کر دیاگیا۔نگانہ چوک پنجاب سمال انڈسٹریز کوآپریٹو سوسائٹی کے پلاٹ نمبر 258 ،ایم ڈی اے کوآپریٹو سوسائٹی کےپلاٹ نمبر 524 سربمہر کردیے گیا۔ایل ایم کیو روڈ پر فرخ ٹاٶن پلاٹ نمبر 3,4 ملکیتی مہران ترین کی پراپرٹی بھی سربمہر کر دی گئی۔