• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ، دو افراد گرفتار، میونسپل کارپوریشن کی اندراج مقدمہ کی درخواست

ملتان ( سٹاف رپورٹر) غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم ، دو افراد گرفتار ،میونسپل کارپوریشن نے اندراج مقدمہ کیلئے پولیس تھانہ چہلیک میں اندارج مقدمہ کیلئے استغاثہ جمع کرادیا ۔عوامی شکایات پر سپرٹینڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کے انفوریسمنٹ سکواڈ نے گزشتہ روز نشتر روڈ پر دوست پلازہ میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ پر چھاپہ مارا جہاں ظفر خان اور معراج دین نامی افراد غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ قائم کرکے میڈیکل پلازہ میں آنے والے افراد سےپارکنگ فیس کے نام پر موٹر سائیکل سوار سے 40 روپے جبکہ کار والوں سے 100 روپے فی کس بھتہ وصول کررہے تھے ۔
ملتان سے مزید