• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائم نے میری بدترین فوٹو چھاپی، بال غائب کردیئے، ٹرمپ ناراض

واشنگٹن (اے ایف پی)میری تصویر سے بال غائب کر دئیے، خراب تصویرپر ٹرمپ ٹائم میگزین پر برہم، کہا اگرچہ میگزین نے امن معاہدے میں میرے کردار پر مثبت رپورٹ لکھی مگر تصویر انتہائی خراب تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹائم میگزین پر اپنی تصویر کے حوالے سے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ میگزین نے مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے پر ان کے کردار کے بارے میں مثبت رپورٹ لکھی، مگر تصویر ’’انتہائی خراب‘‘ تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تصویر میں ان کے بال ’’غائب‘‘ کر دیے گئے اور سر پر ’’چھوٹا سا تیرتا ہوا تاج‘‘ دکھایا گیا۔ تصویر ایک نیچے زاویے سے لی گئی تھی جس میں ٹرمپ کی گردن اور بالوں کی روشنی نمایاں دکھائی دے رہی تھی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوچھا کہ ’’وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟‘‘ ٹائم کی رپورٹ میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو ٹرمپ کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید