• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی، پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ سال تک 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف

دبئی(سبط عارف) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو آئندہ سال تک پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہےرواں سال حکومت دس لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مفت تربیت فراہم کر رہی  ۔وہ دبئی میں منعقدہ “پاکستان ٹیک ایوننگ” سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔یہ تقریب پاکستان مشنز برائے متحدہ عرب امارات نے وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن (MoITT)، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تعاون سے منعقد کی۔ شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 3.8 ارب ڈالر رہیں۔
اہم خبریں سے مزید