• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر لائن پھٹ گئی، متعدد علاقوں کو پانی سپلائی بند

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر لائن پھٹ گئی ،متعدد علاقوں کو پانی کی سپلائی بند، 11 میں سے 3 پمپس عارضی بند،مرمتی کام کیلئے 48 گھنٹوں کا ہدف مقرردھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بھی ایک پمپ عارضی بند، صفورا ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن اور گلشن اقبال کے کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے اعلامیہ میں بتایا کہ کے نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II کی 48 انچ قطر والی رائزنگ مین لائن میں پانی کے رساؤ کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے باعث واٹر کارپوریشن نے ہنگامی بنیادوں پر مرمتی کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق K-II پمپنگ اسٹیشن کی 48 انچ قطر والی مرکزی پانی کی لائن کی مرمت کے دوران متعلقہ والو کو بھی تبدیل کیا جائے گا مرمتی کام کو 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مرمتی سرگرمیوں کے باعث نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن کے 11میں سے 3 پمپس کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بھی ایک پمپ مرمتی ضرورت کے باعث عارضی طور پر بند رکھا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ مرمتی کام کے دوران صفورا ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن لیاقت آباد ٹاؤن اور گلشن اقبال کے کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل رہے گی اس لئے شہریوں سے درخواست ہے کہ پانی ذخیرہ کریں اور اسے انتہائی احتیاط سے استعمال کریں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کراچی شہر کو یومیہ مجموعی طور پر 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم مرمتی سرگرمیوں کے دوران تقریباً 150 ایم جی ڈی پانی کی کمی واقع ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید