• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 غیرفعال طیارے مختلف اداروں کو عطیہ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 غیرفعال طیارے مختلف اداروں کو عطیہ ۔ پاکستان کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے پاس پیسٹ کنٹرول کیلئے 4 آپریشنل اور 15 نان آپریشنل گراونڈڈ طیارے موجود ہیں۔ جن میں 8 سیسنا اے 185ایف اور 7فلیچر ساختہ طیارے شامل ہیں۔ ڈی پی پی کے جانب سے 15 نان آپریشنل گراونڈڈ طیاروں کو تعلیمی یا نمائشی مقاصد کیلئے مختلف اداروں کو تعلیمی، یادگاری اور نمائشی مقاصد کیلئے عطیہ کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں بورڈ کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بقیہ 4 آپریشنل (De Havilland Beaver) طیارے اینٹی ٹڈی دل اور دیگر اینٹی پیسٹ آپریشنز کیلئے استعمال کئے جاتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق 8 سیسنا اور 7 فلیچر طیارے عمر اور پرزوں کی کمی کی وجہ سے اب کام نہیں کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید