• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل میں ملوث سابق وزیر اعلیٰ کا مفرور بیٹا برطانیہ میں ہونے کا انکشاف

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) قتل میں ملوث سابق وزیر اعلٰی کا مفرور بیٹا برطانیہ میں ہونے کا انکشاف، درخشاں پولیس نے اصل ملزم کی بجائے بااثر ملزم کے 3ساتھیوں کے خلاف مقدمہ نمبر 686/13 درج کیا تھا، مفرور کی تلاش شروع کرائی گئی تو امیگریشن ریکارڈ میں 9 سال قبل برطانیہ جانے کا انکشاف ہوا، پولیس نے عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرا دیئے، انٹرپول سے رابطہ شروع کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی ڈیفنس میں سینما میں فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ایک سابق وزیراعلی بلوچستان کے مفرور بیٹے کو درخشاں پولیس پاکستان میں تلاش کرتی رہی جبکہ ملزم کے 9 سال سے برطانیہ میں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ کراچی کے درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8 میں 27 دسمبر 2013کی شب 4 بجے سینما میں فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ محمد آصف کے قتل کا واردات ہوئی تھی۔ پولیس نے قتل کی ایف آئی ار نمبر 686/13 میں بااثر ملزم کے ساتھیوں خوبان مگسی، اورنگزیب محمود اور افسر خان کو نامزد کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق بعد میں کی گئی تفتیش سے پتہ چلا کہ ایک سابق وزیراعلٰی بلوچستان کا بیٹا محمد فویان خواجہ اس کارروائی میں براہ راست ملوث تھا جسے تفتیش کے دوران مقدمہ میں نامزد کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بعد اذاں ملزم پارٹی نے مدعی سے کو قصاص وادیت کے تحت خطیر رقم دے کر معاملہ ایک سیکیورٹی گارڈ پر ڈال دیا اور قتل کو اتفاقیہ واقعہ قرار دیا۔ اور ملزم فویان کیخلاف صرف گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی دفعہ کے تحت کارروائی کی گئی۔ قصاص ودیت کے معاملے کو عدالت نے مسترد کر دیا اور ملزم کو بار بار عدم پیشی پر مفرور کردیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے اس نمائندے کو بتایا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی مفرور ملزمان کے خلاف حالیہ مہم کے دوران پولیس نے ملزم کو بڑی سرگرمی سے تلاش کیا۔
اہم خبریں سے مزید