• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن کی سیالکوٹ کی 3 پروازیں لاہور ایئرپورٹ اتاری گئیں

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) قومی ایئر لائن کے انتظامی معاملات کی وجہ سے سیالکوٹ ایئرپورٹ کی 3 پروازیں لاہور ایئرپورٹ پر اتاری گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ سیالکوٹ کی پرواز پی کے 746، بحرین پی کے 152 اور ریاض پی کے 756 کو لاہور اتارا گیا۔ یہ پروازیں لاہور سے ہی آپریٹ ہوئیں۔ علاوہ اذیں اسلام اباد ایئرپورٹ کی 6 ملتان کی 5 سیالکوٹ اور پشاور کی 3، 3 اسکردو کی 6پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ کراچی ایئرپورٹ کی 15 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے جبکہ لاہور ایئرپورٹ کی 17 پروازوں میں تاخیر کا دورانیہ 1 سے 13گھنٹے رہا۔ آپریشنل وجوہات کی بنا پر پاکستانی فضائی حدود کے کچھ روٹس ڈومیسٹک پروازوں کیلئے مخصوص دورانیے کیلئے بند رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید