• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمرون، 92 سالہ صدر پال بیا دوبارہ انتخاب کیلئے تیار

کراچی (نیوز ڈیسک)کیمرون میں انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے ،دنیا کے سب سے زیادہ عمر رسیدہ صدر،92 سالہ پال بیا، اپنی43 سالہ حکمرانی کو طول دینے کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں ۔43برس سے اقتدار پر براجمان بیا کا انتخاب یقینی، 99برس کی عمر تک صدر رہ سکیں گے۔توقع ہے کہ اتوار کو ہونے والے انتخابات بیا کو مزید سات سالہ مدت دیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ اپنی مدت ختم ہونے تک ان کی عمر 99 سال ہو جائے گی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیا کا دوبارہ منتخب ہونا تقریباً یقینی ہے، جس کی ایک وجہ ریاستی اداروں پر ان کی گرفت اور منقسم (divided) اپوزیشن ہے۔ اس بار، بیا کو 11 چیلنجرز کا سامنا ہے، جن میں سابق حکومتی ترجمان 79 سالہ عیسیٰ تچیروما بکریبھی شامل ہیں، جو ان کے سب سے مضبوط مخالف کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید