• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں طلبہ حاضری مانیٹرنگ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ طلبہ کی حاضری کی نگرانی‘ اسکول چھوڑنے کی شرح میں کمی اور غیر حاضری کی وجوہات کے تدارک کے لیے ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کرے۔یہ ہدایت وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی زیر صدارت اجلاس میں جاری کی‘وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں طلبہ حاضری مانیٹرنگ اینڈ ریڈریس سسٹم (SAMRS) کے اجراء کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ تعلیم میں بہتری مضبوط اور باصلاحیت افرادی قوت کی بنیاد ہے جس پر صوبے کا مستقبل استوار ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ نیا نظام صرف غیر حاضر طلبہ کی نشاندہی تک محدود نہ رہے بلکہ تدریسی ماحول میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرے اور بروقت اقدامات کو یقینی بنائے۔یہ نظام محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی ایک اہم پیش رفت ہے، سندھ ارلی لرننگ انہانسمنٹ تھرو کلاس روم ٹرانسفارمیشن (SELECT) منصوبے کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید