• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفید چھڑی نقل و حرکت آلے سے بڑھ کر خود انحصاری کی طاقتور علامت ہے، صدر زرداری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدرمملکت آصف علی زرداری نے بصارت سے محروم افرادحقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور پاکستان بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بصارت سے محروم افراد کی قابل ذکر صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایوان صدر کے مطابق صدرِ مملکت نے ان خیالات کا اظہار سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔صدرِ مملکت نے بنیادی حقوق کے تحفظ، آزادی کو فروغ دینے، اور بصری چیلنجز کے ساتھ زندگی گزارنے والے ہر فرد کے موروثی وقار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سفید چھڑی محض نقل و حرکت کے ایک آلے سے کہیں بڑھ کر مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ہمت، اپنی صلاحیتوں پر اعتماد اور ایسی دنیا کو گھومنے پھرنے میں خود انحصاری کی ایک طاقتور علامت ہے ۔
اہم خبریں سے مزید