• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی کیلئے اہم، گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی MCMC کیلئے 131 افسران نامزد

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈ ویژن نے مختلف وفاقی و صوبائی محکموں اور سروس گروپس سے تعلق رکھنے والے 131گریڈ 18کے افسران کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نِیپا) کے زیرِ اہتمام 45ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC) کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ گریڈ18سے19میں ترقی کیلئے لازمی یہ تر بیتی کورس 17 نومبر 2025 سے 23 جنوری 2026 تک کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کے نِپا مراکز میں منعقد ہو گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورس کیلئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ، فارن سروس، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، انفارمیشن گروپ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ، وزارتِ دفاع، وزارتِ صحت، ریلوے، محکمہ موسمیات، مذہبی امور، انٹیلی جنس بیورو، نیب، سینیٹ سیکریٹریٹ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید