• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توڑ پھوڑ، حملے، فائرنگ، سعد رضوی سمیت TLP کے سیکڑوں کارکنان کیخلاف مقدمات

لاہور،گجرات،قصور،مریدکے (اے پی پی، نمائندگان جنگ،نامہ نگار) توڑ پھوڑ ، حملے ، فائرنگ، سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی کے سیکڑوں کارکنان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ سعد رضوی سمیت 21 رہنماؤں اور 35 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ روات میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ، اقدامِ قتل، ڈکیتی اور عوام کو اکسانے سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ گجرات میں مذہبی جماعت ٹی ایل پی کے 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس تھانہ رحمانیہ نے سب انسپکٹر شعیب رسول کی مدعیت میں ٹریفک بلاک کرنے، پرائیویٹ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے ،پولیس پر فائرنگ کرنے ریاست کے خلاف اکسانے املاک کو نقصان پہنچانے پر جماعت کے 60نامزد اور 70 نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،نامزد ملزمان میں افضل،اکرم، سفیان،بلال، فہد،فداحسین،جاوید اقبال،رؤف اقبال ،رضوان،مظفر،عزیز سلطان، مظفر اقبال،نزاکت رضوی،افضال و دیگر شامل ہیں۔قصور پولیس تھانہ مصطفی آباد اور الہ آباد نے ٹریفک کے لیے سڑک کو بند کرنے پولیس ملازمین پر پتھراؤ اور فائرنگ کرنے والے ٹی ایل پی کے سینکڑوں کارکنان کے خلاف مقدمات درج کرلیے جن کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ مریدکے میں مذہبی جماعت کا دھرنا ختم ہوچکا لیکن شہر خوف کی فضا ختم نہ ہوسکی ،دوسرے روز بھی پولیس نے شہر کے تمام کاروباری ادارے بنک بند کروادیئے ۔
اہم خبریں سے مزید