• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعد رضوی فرار، قانون کے کٹہرے میں لائینگے، گولی لگی ہے تو علاج کروائینگے، ڈی آئی جی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی ریاست کا یہ فیصلہ ہے کہ ہم نے آگے بڑھنا ہے پچھلی کوتاہیوں سے سیکھنا ہے بلیک میل نہیں ہونا۔ ان پر کارروائی اسی طرح ہوگی جیسے نو مئی پر ہوئی تھی ۔ڈی آئی جی آپریشنز ، لاہور فیصل کامران نے کہا کہ سعد رضوی فرار ہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لے کر آئیں گے اگر انہیں گولی لگی ہے تو ہمیں بتائیں علاج کروائیں گے۔ میزبان شاہزیب خانزادہ تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی جماعت کی قیادت کے خلاف پولیس افسر کے قتل کی ایف آئی درج کر لی گئی مقدمے میں سعد رضوی ، انس رضوی اور دیگر نامزد ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ ہمیشہ جب بھی انہوں نے کوئی مارچ کیا ہے تو حکومت نے معاہدہ ان سے کیا اور کئی دفعہ معاہدہ کی شقیں ریاست کے لیے اچھی بات نہیں تھیں ۔ اس حکومت میں یہ دو دفعہ آئے اس میں کوئی معاہدہ نہیں ہوا بلکہ اعلان کیا گیا جس میں کوئی ایسی بات شامل نہیں تھی جس سے ریاست کا تاثر نہ آئے ۔ پاکستان کی ریاست کا یہ فیصلہ ہے کہ ہم نے آگے بڑھنا ہے پچھلی کوتاہیوں سے سیکھنا ہے بلیک میل نہیں ہونا۔ ان پر کارروائی اسی طرح ہوگی جیسے نو مئی پر ہوئی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید