• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور، جنوبی کوریا اور جاپان طاقتور ترین پاسپورٹس، امریکا ٹاپ 10 سے باہر

اسلام آباد(جنگ نیوز) دنیا بھر میں پاسپورٹس کی طاقت اور سفری آزادی جانچنے والے ہنلے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق امریکی پاسپورٹ تاریخ میں پہلی بار ٹاپ 10 ممالک کی فہرست سے باہر ہو گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، سنگاپور 193 ممالک میں بغیر ویزا داخلے کی سہولت کے ساتھ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے، جب کہ جنوبی کوریا (190 ممالک) اور جاپان (189 ممالک) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔امریکہ اب 12ویں نمبر پر آگیا ہے اور اس پوزیشن پر وہ ملائیشیا کے ساتھ مشترکہ طور پر موجود ہے۔ دونوں ممالک کے شہری دنیا کے 227 ممالک اور خطوں میں سے 180 میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2014 میں امریکہ پہلے نمبر پر تھا، تاہم حالیہ برسوں میں متعدد ممالک کی ویزا پالیسیوں میں تبدیلی کے باعث اس کی درجہ بندی مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید