• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی صدر کی نماز استسقاء کی اپیل

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر کی تمام مساجد میں جمعہ، 17 اکتوبر کو جمعہ کی نماز سے آدھا گھنٹہ قبل نمازِ استسقاء (بارش کے لیے دعا) ادا کی جائے۔ان کی یہ ہدایات سنت نبوی ﷺ کی پیروی میں ہیں، جس میں ہر ایک سے اللہ کی طرف رجوع کرنے اور ملک اور اس کے لوگوں پر رحمت اور بھلائی نازل کرنے کی دعا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ملک میں حال ہی میں مختلف علاقوں میں بارشیں دیکھی گئی ہیں، جس میں بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگر میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید