• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی کا جدید ترین ٹیکنالوجی اپنانے کا فیصلہ، جوانوں کی جانوں کے تحفظ پر توجہ

اسلام آباد(قاسم عباسی) دہشت گردی کے خلاف حکمتِ عملی میں ایک نمایاں تبدیلی کے تحت، خصوصاً بلوچستان اور وزیرستان جیسے خطرناک علاقوں میں پاکستان آرمی نے اپنے جوانوں کے جانی نقصان کو کم سے کم کرنے اور دہشت گردوں کے خطرات سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال تیزی سے بڑھا دیا ہے ۔ایک اعلیٰ دفاعی ذریعے کے مطابق، فوج نے جدید نگرانی اور حملہ آور ٹیکنالوجیز جیسے کہ خودکش ڈرونز قاتل ڈرونز اور پے لوڈ سے لیس کوارڈ کاپٹرز کو تعینات کیا ہے،اس کے علاوہ جدید خودکار روبوٹ روبو وولف" پاکستان آرمی کی ٹیکنالوجی سے چلنے والی حکمتِ عملی کا حصہ بننے جا رہا ہے جن کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف درست اور دور سے کی جانے والی کارروائیاں ممکن ہو گئی ہیں۔ ان ٹیکنالوجیز کے ذریعے دشمن کی نقل و حرکت کا پتہ لگانا، نگرانی کرنا اور ہدف کو نشانہ بنانا اب بغیر انسانی خطرے کے ممکن ہو گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ “جہاں پہلے پاکستان آرمی کے جوانوں کو کارروائیوں کے دوران جان کا خطرہ ہوتا تھا، اب جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی، شناخت اور حملے کیے جا رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید