• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات کے مالی بحران کے حل کیلیے کمیٹی کا قیام خوش آئندہے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس صدر شاہ علی بگٹی کی صدارت میں منعقد ہوا شرکاء نے بلوچستان کی جامعات کو درپیش مالی بحران کے حل کیلیے کمیٹی کے قیام کے فیصلہ کو خوش آئندا قدام قراردیا اورمطالبہ کیاکہ اگر حکومت صوبے کی جامعات کو مالی بحران سے نکالنا چاہتی ہے تو پندرہ ارب روپے کا بجٹ رکھا جائے بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین کو مکمل تنخواہیں،ریٹائر ڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلئے فوری طور پر فنڈز دیئے جائیں ،منظور شدہ الاؤنسز میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے اوروائس چانسلر ز کمیٹی کے سابقہ فیصلوں پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے جبکہ کوئٹہ کی جامعات کو بلوچستان یونیورسٹی کے الاؤنسز اور کوئٹہ کے علاوہ صوبے کے دیگر جامعات کی الاؤنسسز کو جامعہ تربت کے مطابق کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید