کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ سائنس کالج نئے علاقائی ایگزیکٹو کا انتخاب مکمل ہو گیا کانفرنس پی ایس او کے صوبائی سیکرٹری وارث افغان کی زیر صدارت ہوئی علاقائی سیکرٹری عمر خان نے تنظیمی رپورٹ پیش کی کانفرنس نے اس کی منظوری دی جس کے بعد نئے علاقائی ایگزیکٹو کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس کے مطابق ملک ساجد خان علاقائی سیکرٹری جبکہ ہمایوں خان مندوخیل سینئر معاون سیکرٹری اور فرحان خان، میوند خان، شفیع اللہ، ضمیر خپلواک، شفیع خان، منصور خان، شاہد خان ، اسرار خان ،رضا مشال ، ببرک خان، اقدس خان، لقمان خان ، ایمل زیب اور عبدالرحمٰن علاقائی معاون سیکرٹریز منتخب ہوئے نو منتخب عہدیداران سے وارث افغان نے حلف لیا کانفرنس سے پارٹی کے سینئر سیکرٹری سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ صوبائی صدر نصر اللہ خان زیرے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز پروفیسر اسد خان ترین ، سلام خان ناصر پی ایس او کے سینئر معاون سیکرٹری ایمل ساروان زونل سیکرٹری ثقافت مامون شعور ، زونل رابطہ سیکرٹری حلیم لویال اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری حبیب شیرانی نے خطاب کیامقررین نے کہا کہ پشتونخوا ایس او ہماری قومی تحریک کی ایک باصلاحیت اور نظریاتی و سیاسی ونگ ہے اور یہ بات قابل فخر ہے کہ اس وقت پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی تمام قیادت پشتونخوا ایس او کی نرسری سے نکل کر آج پشتون غیور ملت کی نمائندگی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پشتونخوا ایس او میں تنظیمی ڈسپلن کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جائیگا اور تنطیم کے نظم و ضبط پر کسی بھی طرح سمجھوتا نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ہمارے طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پشتون قومی تحریک کے جوان بازو کے طور پر صف اول کا کردار ادا کرنا ہوگا۔