• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کاغیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری،مشرقی بائی پاس اور سریاب روڈ پر موجود اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کے دوران کئی مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے۔علاوہ ازین فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے گوالمنڈی چوک، کواری روڈ، سرکی روڈ پر مجموعی طور پر 81 بیف، مٹن اور پولٹری شاپس کا معائنہ اورمعیار کاخیال نہ رکھنے پر15 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے جبکہ متعدد دکانداروں کو تنبیہ نوٹسز جاری کیے گئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
کوئٹہ سے مزید