• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو رہا اور انتخابات کا اعلان کیا جائے،رحیم کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر رہنماء و سابق ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے کہاہےکہ موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہےکہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے۔اور ملک کو لوٹنے والوں کو بھاگنے نہ دیا جائے ملک میں فوری طور پر انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ ملک کے حالات اس نہج پر لانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے اس وقت ملک میں کہیں پر بھی حالات درست نہیں ہیں پاکستان کے تباہی کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنانے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو باہر کے ملکوں کی تابعداری چھوڑ کر ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اکٹھا ہونا ہوگا پاکستان کی سالمیت کے حوالے سے کوئی سیاست نہیں چلے گی۔
کوئٹہ سے مزید